جمعہ, 19 اپریل 2024


حکومت فروغ تعلیم کیلئےبھرپورکرداراداکرنےکیلئےپرعزم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت فروغ تعلیم کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکنامک کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان جدید تعلیم یافتہ ہوں تو صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہےاورحکومت فروغ تعلیم کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
اجلاس میںشفقت محمود نے وزیر اعظم کو تعلیم کے فروغ سے متعلق منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلباء کو اسلامی تعلیمات دینا ہے۔ تعلیمی اصلاحات کا مقصد تعلیم کا فروغ اور طلباء کی شخصیات میں اعلیٰ اقدار اجاگر کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تکنیکی و فنی تعلیم کے اداروں میں فراہم تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے پر خاص توجہ دی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment