ایمزٹی وی(راولپنڈی)صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لئے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے، فوجی اعزازات پاکستان آرمی ،نیوی اور ائیر فورس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے افسران اور جوانوں کو دیئے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق طورخم باردڑ پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد خان کو تمغہ جرات کا اعزاز دیا جائے گا، چار فوجی جوانوں اور افسروں کو ستارہ بسالت جبکہ 76 جوانوں کو تمغہ بسالت کا ایوارڈ دیا گیا ہے علاوہ ازیں 48 فوجی جوانوں کو امتیازی اسناد اور231جوانوں کو آرمی چیف کےتعریفی کارڈ عطا کئے جائیں گے، 19 جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری 85،کو ستارہ امتیازملٹری جبکہ 112کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا جائے گا۔ ستارہ بسالت والے افسروں اور جوانوں میں کیپٹن جواد احمد، حوالدار محمد ضیا، سپاہی حسین علی اور سپاہی محمد شبیر شامل ہیں