پیر, 25 نومبر 2024


پاک انڈونیشیا دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری پر دستخط

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے

جس میں اقتصادی راہداری اور سائبر کرائم بل سمیت 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کی اجلاس میں کابینہ نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور معاوضہ جات کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کابینہ نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور معاوضہ جات کی منظوری دے دی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ سیلاب کے خطرات میں بھی کمی آئے گی جب کہ حکومت توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے لیے

مختصر، درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے جب کہ حکومت داسو ڈیم کے لئے عالمی بینک سے فنانسنگ کا انتظام کر رہی ہے.


کابینہ کے اجلاس کے لئے 19 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان مہاجرین کے قیام میں دسمبر تک توسیع کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی

جب کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سمیت سائبرکرائمز بل پر عملدرآمد کے لئے اقدامات بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک انڈونیشیا دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری اور بیلارس کے ساتھ کسٹم ٹریڈ ڈیٹا کے تبادلے کے لیے بات چیت کی منظوری دی جائے

گی جب کہ کابینہ ای سی سی کے 4 سال میں فیصلوں کی منظوری بھی دے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے سارک معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی دے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment