ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں پاکستان کی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کا متحد ہونا خوش آئند ہے، آج کے اجلاس سے ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے واضح پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
اس سے پہلےپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں آنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئےوزیراعظم نواز شریف خود استقبالیہ پر کھڑے ہوئے ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے ۔
محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف نے کیا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارسے وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا ، اور کچھ دیر ٹہر کر باتیں بھی کیں