ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیل وال نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نےرواں ہفتے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور انہیں قطر میں ہونے والے امن مذاکرات سے آگاہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے رواں ہفتے پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے اور قطر میں ہونے والے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سینئر امریکی سفیراور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کےسربراہ بھی شامل تھے۔
پاکستان میں تعینات افغانی سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا پہلے ہی سے علم تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان وفد نےامن مذاکرات کےسلسلےمیں پاکستان کادورہ کیا، جبکہ پاکستان میں آنے والے طالبان کا 3 رکنی وفد ملاسلام حنیفی ، ملاجان محمد اور مولوی شہاب الدین دلاور پر مشتمل تھا۔