پیر, 25 نومبر 2024


فوج کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی سازش چل رہی ہے،عمران خان

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر فوج کو بدنام کر رہی ہے، اگر دھرنے کے نتیجے میں جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہونگے ۔

ہم نے 10 سال برہمداغ بگٹی کا ساتھ دیا لیکن اب یہ کام نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔۔“ بلوچ علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے، براہمداغ کا پول کھول دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ دھرنافوج کے کہنے پر ہو رہا ہے ،اس تاثر کے ذریعے بھارت اور اسرائیل کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ فوج اینٹی سٹیٹ عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی تاکہ فوج کو دنیا میں بد نام کیا جاسکے ۔ان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی خبر کس طرح لیک ہوئی اور اس کا فائدہ کس کو ہوا ،اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی سازش چل رہی ہے اور حکومت ایسے تاثر دے رہی ہے جیسے حکومت بھی اس سازش کا حصہ ہو ،ڈان کی خبر لیک ہونے پر بھی وزیر اعظم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں،حکومت جان بوجھ کر فوج کو بدنام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمار ا احتجاج نہ صرف وزیراعظم کی چوری کے خلاف بلکہ اداروں کی بے حسی کے خلاف بھی ہے ،اگر ہم سڑکوں پر نہیں آئیں گے تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت نے دھرنے کو روکا تو نقصان وزیراعظم کو ہی ہو گا کیونکہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ یہاں ایک کرپٹ حکومت بیٹھی ہوئی ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن کہتی ہے وزیراعظم کی چوری پکڑ گئی ،سڑکوں پر نہ آکر اپوزیشن نواز شریف کو فائدہ دے رہی ہے ،جو لوگ سڑکوں پر آنے سے منع کر رہے ہیں وہ خود بھی کرپٹ ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment