ایمزٹی وی(اسلام آباد)پولیس حکام نے تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کو بنی گالہ جانے سے روک دیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی کے دستوں نے چودھری سرور اور عثمان ڈار کو بنی گالہ جانے سے روک دیا ، بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅ ن کا مطلب اسلام آباد یا سڑکیں بند کرنا نہیں ہے تاہم گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور نہ ہی کسی دباﺅ میں آئیں گے ۔ ”2نومبر کو ہر صورت اسلام آبا دپہنچیں گے “۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں ، ہم قانون کو نہیں توڑنا چاہتے تاہم ہمارے کارکنوں کو فوی رہا کیا جائے ۔ رکاوٹیں ڈالی گئی تو ہم بھی مقابلہ کریں گے ۔ ”بادشاہت میں بھی ایسا نہیں ہوتا “
چودھری سرور نے کہا کہ زندگی کے چالیس برس قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے ، ہمارے کارکنوں کے پاس اسلحہ یا ڈنڈے نہیں ہیں مگر اس کے باوجود راستے اسے بلا ک کیے گئے ہیں جےسے ملک میں کوئی قانون نہیں ہے ۔’’عمران خان کسیاتھ میٹنگ کرنے کیلئے بنی گالہ جانا چاہتے ہیں ‘‘۔