ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیردفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کی کارروائی پیرتک ملتوی ہوگئی ہے، آج وزیراعظم کی جانب سے جواب داخل کردیا گیا ہے جب کہ عدالت نے ایک رکنی بنچ تشکیل دے کرکارروائی جلد شروع کرنے کا کہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت کے علاوہ باقی سب 2 نمبرامپائر ہیں، ملک جتنی جلد ہیجانی کیفیت سے نکل جائے بہترہے، فریقین کواس ادارے کی کارروائی پر بھروسہ ہونا چاہیئے جب کہ عدالت کا احترام ہماری قیادت نے ہمیشہ کیا ہے کیونکہ یہ ہماری روایات میں شامل ہے، عدالت کی جانب سے جوبھی حکم ملا اس کی تعظیم کریں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کا انتخابی حلقہ بھارت سے سرحد سے ملحق ہے، وہ ہرہفتے ایل او سی پرجاتے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں سے ملتے ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ، جب میں بولتا ہوں تو حکومت کی ترجمانی کرتا ہوں، اپنے ازلی دشمن کے خلاف بولنا میرے خون میں شامل ہے، اس کے لئےکسی کی فرمائش کی ضرروت نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم محنت کرتے ہیں قبروں کی کمائی نہیں کھاتے، لوگوں نے بہت زور لگالیا لیکن ہم کہیں نہیں جارہے ۔ لیڈرسیاسی ہو یا فوجی، وہ گھر میں پش اپس لگا کرنہیں بلکہ میدان میں آکراپنے کارکنوں کی قیادت کرتا ہے۔ وہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔ میڈیا انہیں بتائے کہ کیا کل کے جلسے میں 10 لاکھ افراد آئے تھے