پیر, 25 نومبر 2024


پانامہ کا مسئلہ سیاسی مسئلہ نہیں20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر آف شور کمپنیاں جائز ہیں تو پاکستان سے پیسہ باہر کیسے گیا۔ پانامہ کا مسئلہ سیاسی مسئلہ نہیں20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ اس سنجیدہ مسئلے کو شور شرابے اور غل غپاڑے کی نذر نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کے تاخیری حربے ان کے کام نہیں آئیں گے۔ حکومت نے پھر ناکافی جواب جمع کرائے ہیں حکومت کو جواب دینا ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ 20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اور سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس سنجیدہ مسئلے کو شور شرابے اور غل غپاڑہ کی نذر نہ کیا جائے ۔ جب ادارے کام نہ کریکں تو بات کہیں اور چلی جاتی ہے ۔ نیب اور ایف بی آر خاموش کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں ، کرپشن اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ اگر آف شور کمپنیاں جائز ہیں توپاکستان کا پیسہ باہر کیسے گیا۔ اس کا حساب کون دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ معاملے کی تحقیقات کے لئے25دن کافی ہیں ۔ معاملہ با اختیار کمیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو معاملے کی تحقیقات کرے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment