ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آرمی ایکٹ 1952 اور آئین میں 21 ویں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے جسے اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آرمی ایکٹ 1952 اور آئین پاکستان میں 21 ویں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جسے اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم کے بل وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے پیش کیا جبکہ دونوں دونوں بلوں کومنظور کر لیا گیا۔ جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آرمی ایکٹ 1952اور اکیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 03/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1622 K2_VIEWS
Leave a comment