پیر, 25 نومبر 2024


مقبوضہ کشمیر کی صورتحال چوتھے مہینے میں داخل

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مسافر بس اور پھر ایمبو لینس پر بھارتی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ،گزشتہ روز بھارتی فوج نے شہریوں پر فائرنگ کی ۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وارانہ بریفنگ دیتے ہوئے نفیس ذکریا نے کا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 44شہری شہید اور 135زخمی ہوئے ہیں
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پر تشد د کارروائیوں کے نتیجے میں 150سے زائد افراد شہید ،16سو کے قریب زخمی اور تقریباً ایک ہزار افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو بار بار آگا ہ کیا جا رہاہے ،برطانوی پارلیمنٹ میں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز اٹھائی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment