پیر, 25 نومبر 2024


عدالت عظمیٰ نے جواب طلب کرلیا

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو پارٹی بنانا چاہتاہوں لہذٰا کیس کو لارجر بنچ میں لگایا جائے تاہم عدالت نے لارجر بنچ میں کیس مقرر کرنے کی استدعامسترد کردی۔انہوں نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیاں تسلیم کی ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا کہ حنیف عباسی کی درخواست قابل سماعت نہیں اسے خارج کیا جائے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان اورجہانگیر ترین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment