پیر, 25 نومبر 2024


شریف خاندان کے پاس مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے منی ٹریل نہیں

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پتہ ہے کہ مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے ،اس لیے سارے خاندان کے بیانات میں تضاد ہیں ،ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے گئے ،منگل کو پاناما لیکس کیس کی سماعت میں پتہ چلے گا کہ اب کونسی کہانی سامنے آئے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت سمیت قطری خط کا ہر جگہ مذاق اڑا یا گیا ،یہ خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہے لیکن جب اتنا زیادہ جھوٹ بولیں گے تو غلطی تو پھر ہو گی۔

بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے جواب سے ہم نے ثابت کردیا کہ اگر پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو اس کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ سے گیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولا کہ مے فیئر اپارٹمنٹ کے دستاویز موجود ہیں لیکن سپریم کورٹ میں پتہ چلا کہ کوئی دستاویز موجود نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکومت کو ٹھیک نہیں کر سکتے لیکن ایک فراڈ ڈاکیو منٹ بھی صحیح نہیں بنا سکے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment