ایمز ٹی وی ( اسلام آباد ) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گیر حاضر رہے آئین میں ترمیم کے لیے 342 رکنی ایوان میں 228 ارکان کی حمایت کی ضرورت تھی جبکہ ایوان میں 247 اراکین موجود تھے۔ایوان میں 190 اراکین کا تعلق حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے جبکہ اسکے علاوہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر تین شقوں کی منظوری لی گئی۔جس میں دہشت گردی کی تعریف، فوجی عدالتوں کے قیام اور ان عدالتوں کی مدت کے تعین کی شقیں شامل تھیں۔قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ ترمیم سینٹ سے منظور کی جائے گی جس کے بعد اس پر صدر پاکستان دستخط کریں گے اور یہ ترمیم ملک میں لاگو ہو جائی گی۔
21 ویں ترمیم قومی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے متفقہ طور پر منظور
- 06/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1736 K2_VIEWS
Leave a comment