ایمزٹی وی(اسلام آباد) ڈائریکٹر جنرل نیشنل اکاﺅنٹبلٹی بیورو (نیب ) ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ریکی کی اور سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، اطلاع تھی کہ سیکرٹری خزانہ بڑی رقم خوردبرد کر کے فرارہونا چاہتے ہیں تاہم پہلی بارگین کا پیسہ حق دار کو ملے گا ۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشتاق رئیسانی نے 65کروڑ 32لاکھ نقد رقم کی صورت میں حوالے کیے جبکہ 80کروڑ مالیت کے اثاثے سرینڈر کیے جبکہ ملزم نے اپنے اکاﺅنٹ میں موجود 96کروڑ بھی ہمارے حوالے کر دیے
ظاہر شاہ کا مزید کہنا تھ کہ پلی بارگین درخواست کی منظوری چیئرمین نیب کی صوابدیدی ہے تاہم پلی بارگین درخواست پر حتمی فیصلہ عدالت ہی کر سکتی ہے ۔ریکوری پر چیف سیکرٹری کے نام پر چیک جاری کرتے ہیں۔”ریاستی ادارے احتساب میں اہم کردار ادا کررہے ہیں“۔
انہوں نے بتایا کہ مشتاق رئیسانی کیس میں گیارہ جائیدادیں سامنے آئیں جبکہ کوئٹہ میں 6اورکراچی میں7کروڑ کی جائیدادیں قبضے میں لی گئی ہیں اور ملزم نے 3300گرام سونا بھی حوالے کیا ہے ۔اس کے کچھ گھر ہیں جو بہت قیمتی ہیں ۔