ایمز ٹی وی(اسلام آباد) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پاناما کیس کے حوالے سے آئی سی آئی جے کی دستاویزات سے ثبوت حاصل کر لیے ہیں ۔”ہم آئی سی آئی جے کے پاس گئے اور کاغذات نکوالئے “.موزیک فونسیکا نے خط لکھا کہ مریم 2 کمپنیوں کی مالک ہیں۔
اسلام آباد میں تہلکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہر جگہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں تاہم اب ہم ثابت کریں گے کہ وہ نیلسن اور نیسکول کمپنی کی مالک ہیں اور بینی فشر آنر نہیں ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ 2006ءمیں لندن فلیٹس کی مالیت چار ارب روپے تھی تو بتایا جائے مریم نواز کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا جبکہ انکا یا انکے شوہر کا کوئی کاروبار بھی نہیں تھا ۔ ”مریم نوا ز نے کہا کہ پیسہ خاندان کا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پیسہ نوازشریف کا تھا