ھفتہ, 23 نومبر 2024


انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے ایک ماہ میں دو سو تین اشتہاری انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے، جبکہ250 کو بلیک لسٹ کردیاگیا ۔

ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت کی روشنی میں چلائی گئی مہم کے دوران653 میں سے دو سو تین اشتہاریوں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کردیا جبکہ سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، گجرات اور آزاد کشمیر کے اضلاع کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے دو سو پچاس

انسانی اسمگلروں کے کوائف جمع کرکے ان کے شناختی کارڈ بلا ک کروا دئیے گئے۔

ذرائع کےمطابق بلیک لسٹ ہونے والے بیشتر ملزم بیرون ملک ہیں جو پاکستان آمد کی صورت میں ائرپورٹس پر ہی قابو میں آجائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment