ایمز ٹی وی ( اسلام اباد) حکومت کے پاس صرف تین روز کا پیٹرول باقی رہ گیا جس کے بعد آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کو ایک مرتبہ پھر پیٹرول کے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ملک بھر میں پیٹرول بحران ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے اور بحران کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید متاثر ہوئے۔پیٹرول بحران آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کا ذخیرہ 51 ہزار ٹن رہ گیا ہے اور پیٹرول پمپنس کو یومیہ 15 ہزار ٹن پیٹرول سپلائی کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق پی ایس او اور جیسکول کےکارگو 26 جنوری کو کراچی پہینچیں گے، دونوں کارگو سے70 ہزار ٹن پیٹرول 31 جنوری تک پنجاب پہنچے گا۔اس سے قبل بحران کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کردہ ایک کمیٹی کی رپورٹ میں اس کا ذمہ دار اوگرا کو ٹہرایا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گردشی قرضہ کے باعث پی ایس او اور ریفائنریوں کی سپلائی متاثر ہوئی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی وجہ سے پی ایس او آرڈر میں تاخیر ہوئی۔
یٹرول کا ایک اور بحران عوام کو بے حال کرنے کے لیے تیار
- 23/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1607 K2_VIEWS
Leave a comment