اتوار, 24 نومبر 2024


بھارت نے 8 برس بعد بھی سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہی کی، دفتر خارجہ

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کو 8 برس ہوگئے لیکن بھارت نے اس میں ملوث ملزمان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، بھارت اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹھہرے میں لائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سیکریٹری خارجہ اسلام آباد بھجوانے کا بیان خوش آئندہ ہے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں تمام مسائل پر بات کی جائے گی تاہم اس حوالے سے ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو بات چیت کو کسی بھی صورت باضابطہ مذاکرات کا نعم البدل قرار نہیں دیاجاسکتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment