ھفتہ, 23 نومبر 2024


ذوالفقا ر مرزا ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے کیلئے لیاری میں مسلح گروپ بناناچاہتے تھے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی بنیادی وجہ ذوالفقارمرزا تھے ، میرا اختلاف ذوالفقارمرزا سے تھا،ذوالفقا ر مرزا ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے کیلئے لیاری میں مسلح گروپ بناناچاہتے تھے،وہ لیاری کو جرائم کا گڑھ بنا رہے تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری کوامن کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا جس پرپیپلزپارٹی سے اختلافات تھا ، پیپلزامن کمیٹی کی وجہ سے لوگ لیاری سے نقل مکانی پر مجبور تھے، ذوالفقارمرزا لیاری کوجرائم کا گڑھ بنارہے تھے،انہوں نے ہی لیاری میں جرائم پیشہ افراد کو طاقتور بنایا ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف کی بنیادی وجہ ذوالفقارمرزا تھے،زرداری صاحب ذوالفقار مرزا کو کہا کہ نبیل گبول کے ساتھ معاملات حل کریں ۔ ذوالفقار مرزا ان گائیڈڈ میزائل بن چکے تھے ، میں عوامی نمایندہ تھا لیکن لیاری میں بے بس تھا ۔
 
انہوں نے کہا کہ میں نے عزیر بلوچ کو وارننگ بھیجی تھی کہ 15روز میں سرینڈر کرو،عزیر بلوچ سے پہلے لیاری میں گینگز نہیں بنے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے بات چیت ہورہی تھی جبکہ عمران خان نے 3 مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔نبیل گبول کاکہناتھا کہ میں نے کلاکوٹ میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح میں عبدالرحمان ڈکیٹ کو دیکھا تھا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment