ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پی ایس ایل فائنل کی کیلئے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فائنل کیلئے تمام سکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک میں کرکٹ میچ ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر صورت کرکٹ ہوگی۔فائنل کیلئے فول پروف سکیورتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی ضرورت امن و امان اور ترقی ہے۔
انہوں نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نامناسب ہے،نااہلی کی مثالیں قائم کرنے والے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے ،ایک طرف مسائل ہے تو دوسری طرف عوامی توقعات ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی لاہورمیں 5 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔