منگل, 26 نومبر 2024


حسین حقانی اپنے بیان سےمکر گئے نیا انکشاف کرڈالا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میرے آرٹیکل کو غلط انداز میں لیا گیا، میں نے یہ نہیں کہاکہ اسامہ بن لادن کو ہم نے پکڑوایا ، امریکی اہلکاروں کو حکومت کی اجازت سے ویزے جاری کیئے گئے۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستانی فوج اور حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ تھا ، اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ ہونا ہماری ناکامی تھی۔ امریکی ویزوں کے معاملے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکی اہلکاروں کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیئے جاتے تھے ، اور یہ تمام ویزے حکومت کی اجازت سے جاری ہوتے تھے ، میرے پاس ریکارڈ ہے کہ کتنے امریکیوں کو ویزے جاری کیئے گئے ۔
سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر کروائے ، پاکستان کی فوج اور حکومت آج بھی امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان موجودگی میں پاک فوج یاخفیہ ایجنسی کاکردار بظاہر نظرنہیں آتا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment