اتوار, 24 نومبر 2024


الیکشن کمیشن نے فاٹا میں سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے درخواست مسترد کر دی

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے فاٹا میں سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی ہے ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کہتے ہیں کبھی صدر تو کبھی وزارت قانون یا سیفران کی جانب سے حکم آ جاتا ہے ، فاٹا میں سینیٹ انتخابات کو مذاق بنا لیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی جانب سے فاٹا سینیٹ انتخابات رکوانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے عباس آفریدی کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں سینیٹ انتخابات کو مذاق بنا لیا گیا ہے ، کبھی صدر تو کبھی وزارت قانون یا سیفران کی جانب سے حکم آ جاتا ہے ۔ تیرہ سال بعد آج آپ کہہ رہے ہیں کہ چیف ایگزیکٹو آرڈر غلط ہے ، سردار رضا نے عباس آفریدی کے وکیل کیساتھ مکالمے میں کہا کہ درخواست میں کسی کو فریق تک نہیں بنایا گیا اور الیکشن سے ایک دن پہلے انتخابات رکوانے کیلئے آ گئے ہیں ، کسی کو فریق بنائیں پھر ایک ہفتے بعد درخواست پر سماعت ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment