ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ٹرائل میں بھارت کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سزائے موت سے متعلق ہمارا آئین اور قانونی طریقہ اجازت دیتا ہے اس لئے پاکستان نے سزائے موت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ یورپی یونین پاکستان کی پوزیشن سمجھتا ہے اس لئے سزائے موت سے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جب کہ ملک میں قتل اور دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جانا آئین و قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان امن مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں، مفاہمتی عمل افغانستان اور خطے کے لیے اہم ہے جب کہ افغان وفد کا افغان مہاجرین کی واپسی سےمتعلق پاکستان کا دورہ ہوچکا ہے جس کے بعد افغان حکومت اور یو این ایچ سی آر کو مہاجرین کی واپسی کے جلد انتظامات کرنے چاہیئں۔ جب کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر ترجمان نے کہا کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ممبئی حملوں کے ٹرائل میں بھارت کی وجہ سے تاخیر ہوئی ، ترجمان دفتر خارجہ
- 19/03/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1333 K2_VIEWS
Leave a comment