اتوار, 24 نومبر 2024


ضرب عضب میں آرمی میڈیکل کالج کا اعلیٰ کردار ہے، آرمی چیف

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں آرمی میڈیکل کالج کی انتظامیہ اور اسٹاف نے شاندار خدمات انجام دیں ہیں، اس کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل کالج راول پنڈی کے سائنٹیفک سمپوزیم میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنگ اور امن میں آرمی میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

اس موقع پر سیمپوزیم سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کالج کا اسٹاف عزم وہمت سے کام لے رہا ہے، جنرل راحیل شریف نے قدرتی آفات اورانسانی بنیادوں پر شروع کی جانے والی مہمات میں آرمی میڈیکل کالج کی خدمات کو بھی سراہا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment