اتوار, 24 نومبر 2024


فوجی اتحادمیں پاکستان کی شمولیت پر عمران خان کے خدشات

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی فوری طلبی کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔یہ قرار داد ڈاکٹر شیریں مزاری ،اسد عمر اور ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔قرارداد میں کہاگیا کہ پارلیمان اس اتحاد کی شمولیت کے اثرات و اسباب سے بالکل ناواقف اور لاعلم ہے ، اس فیصلے سے متعلق قومی اتفا ق رائے کے لیے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصا ف اور پیپلز پارٹی نے فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کے اس اتحاد کے سربراہ تعینات ہونے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لا کر بحث کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے یا نہ لانے کے حوالے سے ٹھوس موقف سامنے نہیں آیا ۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کئی بار اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں کہ اگر فوجی اتحاد کو کسی ملک کے خلاف استعمال کیا گیا تو اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Chastupt

    Chastupt

    20/07/2017

    Action Clomid Hyperstimulation Ovarienne buy cialis Purchase Pyridium