ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیدیا ہے جس کا سربراہ ایف آئی کا نمائندہ ہو گا جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے نمائندے بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
ا
یہ ٹیم ناصرف تمام فریقین سے معاملے کی تحقیقات کرے گی بلکہ اس سلسلے میں بیرون ملک بھی جا سکے گی اور وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کا فیصلہ کرے گی۔ فیصلے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سمیت تمام فریقین جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور یہ ٹیم ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ 60 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی