پاناما کیس کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پاناما کیس پر اپنے موقف اور فیصلے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے تاہم سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ وزیراعظم کے ترجمان نے خطاب کرنے کی تردید کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز، بھائی شہبازشریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر فیصلہ سنا جس کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔