ھفتہ, 23 نومبر 2024


آم کا ایک لاکھ 75 ہزار ٹن کا برآمدی ہدف حاصل نہ ہوسکا

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سے رواں سال ایک لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔ آم کی مجموعی برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن سے کم رہیں ذرائع کے مطابق رواں سال آم کی برآمد کے لیے مقرر کردہ ہدف سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے حاصل نہ ہوسکا۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم کے معیار کے لیے کڑی شرائط اور قرنطینہ اصولوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سخت پراسیجر کی وجہ سے یورپی یونین کو بھی محدود پیمانے پر آم برآمد کیا گیا۔
پاکستان سے 60فیصد سے زائد آم خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ ممالک کو ایکسپورٹ کیا گیا۔ آم کے سیزن کے دوران رمضان کی آمد کے سبب اسلامی ملکوں میں پاکستانی آم کی کھپت زائد رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قرنطینہ حکام نے 90 ہزار500 ٹن سے زائد کے فائٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار ٹن تک زائد رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment