جمعہ, 22 نومبر 2024


سعودی عرب میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف امریکا عرب اسلامک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے گورنر ریاض موجود تھے ۔ گزشتہ روز امریکی صدر اور خاتون اول کی سعودی عرب آمد کے موقع پر پر تپاک استقبال کیا گیا اور مہمانوں کو بہترین استقبالیہ دینے کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان خود ائیر پورٹ پہنچے تھے ۔اس موقع پر سعودی عرب کے شاہی خاندان کے کئی دیگر لوگ بھی وہاں موجو د تھے ۔
سعودی عرب میں امریکا عرب اسلامک کانفرنس کے دوران وزیراعظم اپنے خطاب میں شرکا کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نواز، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، سیکرٹری فواد حسن فواد اور ایڈوکیٹ اکرم شیخ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہونے والی تقریب اور اسٹیٹ بینکوئٹ میں بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم 22 مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے اور 23 مئی کی ان کی وطن واپسی ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments90