ایمز ٹی وی (آسلامآباد) فترخارجہ نے یمن سے تمام پاکستانیوں کے انخلاء کی تصدیق کردی ہے، محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مشن 10 روز میں مکمل ہوا ۔
ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کے مطابق یمن سے 10 روز میں ایک ہزار انیس پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ اب بھی یمن میں 100 سے 150 پاکستانی موجود ہو سکتے ہیں لیکن یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے یمن میں قیام کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن 7 اپریل کو ختم ہوا۔
یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں مقیم پاکستانی شدید مشکلات کا شکار تھے، مدد کی اپیل پر حکومت نے وہاں محصور پاکستانیوں کو واطن واپس لانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے، محصور پاکستانیوں کو پاک بحریہ کے 2 جہازوں اور پی آئی اے کی 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔