ھفتہ, 23 نومبر 2024


جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر داخلہ منظر سے غائب

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاناما کیس پر جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد سیاسی منظر سے غائب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بیمار ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی چودھری نثار علی خان کی کمر میں شدید تکلیف شروع ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمر کی تکلیف اور ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور اپنا کام چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment