ایمزٹی وی (راولپنڈی)سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور روانگی کیلئے تیار ہے اور اسی دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہوچکا، لٹیرے سڑکوں پر عدلیہ اور دیگر اداروں کو للکا ر رہے ہیں،عوام ڈاکو اور لٹیرے سیاستدانوں سے نجات چاہتے ہیں، کل 10 بجے لیاقت باغ پہنچیں جہاں آتش بازی ہوگی اور جشن آزادی بھی ، اس موقع پر عمران خان تاریخی خطاب کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) August 12, 2017