ایمز ٹی وی (اسلام آباد)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ آئین اور قانون کا حصہ ہے ختم نہیں ہوں گی پیپلزپارٹی اس آرٹیکل میں ضیاالحق کی ڈالی گئی شقوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا نہیں کرے گی۔ خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب 62،63میں ترمیم سے کسی کو بچانا مقصود ہوتو سوالیہ نشان بن جاتا ہے،ایسی صورت میں کوئی بھی ترمیم کورٹ میں چیلنج کردی جاتی ہے۔ اس وقت ہم آئین میں ایسی ترمیم کےحامی نہیں جس سے لگے کسی کو بچایا جارہاہے۔حکومت کو چاہیےعدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرے۔ ا
نہوں نے کہا کہ جب ہم نے 62،63 میں ترمیم کی بات کی تواس وقت ایسی کوئی بات نہیں تھی،ہم تو اس وقت ذوالفقار علی بھٹوکا آئین بحال کرنا چاہتے تھے،ہم تو 62،63میں ضیا الحق کی ڈالی گئی شقوں کا خاتمہ چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نےآصف زرداری کو پھنسانے کے لیےترامیم کو ختم کرنے مخالفت کی تھی، اللہ کی قدرت ہے کہ وہ خود اس میں پھنس گئے،
اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دوںگا لیکن منافق کو نہیں بخشوں گا۔ میں نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ڈان لیکس کی رپوٹ پبلک کرنی چاہئے،امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر میں بطور اپوزیشن لیڈر چین کا شکر گزار ہوں،چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔