اتوار, 24 نومبر 2024


خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ہائی کورٹ نے اقامے کی بنیاد پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے خواجہ آصف کی نااہلی لیے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل سکندر بشیر نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم ہیں اور وہ ماہانہ 50 ہزار درہم لیتے ہیں جس پر انہوں نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔خواجہ آصف کے اقامے کا معاملہ پاناما لیکس کیس جیسا ہی ہے خواجہ آصف نے اپنے تمام اثاثے ظاہرنہیں کیے اور غیر ملکی کمپنی سے ہونے والی آمدنی کو چھپایا جس پر وہ آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے لہذا عدالت اثاثے ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کو نااہل قرار دے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment