یمز ٹی وی (اسلام آباد) حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کےعلاوہ تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئی۔ این اے 120 میں پی پی ﷰ کے فیصل میر کا دور دور تک نام و نشان نظر نہ آیا ۔ انھوں نے صرف 1414ووٹ لیے، جبکہ جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری صرف 549ووٹ حاصل کرسکے۔
ان دونوں امیدواروں سے زیادہ ووٹ آزاد امیدوار شیخ اظہر نے 7130لیے جو دونوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ہے۔
قانون کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈالے گئے مجموعی ووٹوں کا آٹھواں حصہ حاصل کرے ورنہ بصورت دیگر اس کی ضمانت ضبط کرلی جاتی ہے اور ایسی صورتحال این اے 120 میں پیدا ہوچکی ہے۔