اتوار, 24 نومبر 2024


شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں, نعیم الحق

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نعیم الحق نے اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل ان کا مقدر بن چکی ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں، اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔ ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کرکے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے نوازشریف کے استقبال کے لیے جانے سے ثابت ہوگیا کہ اسپیکر کا عہدہ ان کے اقتدار کو طول دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، یہ ہتھکنڈے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور ہماری سفارشات پر عمل کرکے انتخابات کو شفاف بنائے۔ عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment