ھفتہ, 23 نومبر 2024


نقیب کےلواحقین کو کراچی لانے کے لئےپولیس کمانڈوز کی گاڑیاں روانہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ کے کزن سے فون پر رابطہ کرلیا ہے اور مقتول کے لواحقین کو کراچی لانے کے لیے پولیس کمانڈوز کی گاڑیاں وزیرستان روانہ ہوگئی ہیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے کزن سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے فون پر رابطہ کیا۔ ثنااللہ عباسی نے مقتول کے کزن کو بتایا ہے کہ انہوں نے آئی جی خیبرپختون خوا پولیس سے رابطہ کرکے لواحقین کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ کراچی بھیجنے کی درخواست کردی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مقتول نقیب اللہ کے لواحقین سے جلد ملاقات ہو اور وہ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروائیں۔
ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے مزید اجلاس میں اہم پیشرفت ممکن ہے۔ تاہم مقتول کے لواحقین کا بھی کراچی میں ہونا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کو کراچی لانے کے لیے پولیس کمانڈوز کی گاڑیاں وزیرستان روانہ ہوگئیں جو نقیب کی فیملی کو اپنی حفاظت میں کراچی لائیں گی۔ زرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختون خوا کی ہدایت پر ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں نقیب محسود کے خاندان کو فراہم کر دی گئی ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment