اتوار, 24 نومبر 2024


ایسی تذلیل کے بعد ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں اور جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرخواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پڑنے کے ردعمل میں کہا کہ پھانسیاں، جلاوطنیاں، قتل، نااہلیاں، جیلیں، تشدد، بہتان دشنام، الزام، ڈنڈے، جوتے، چور، غدارکے لقب سے نوازا گیا اورملکی استحکام کیلئے کام کرنے سمیت جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا۔
 
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خدا کی پناہ ہے جو ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ہے، ایسی تذلیل کے بعد ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کا ایک اور حملہ ہے جب کہ وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور میاں نواز شریف پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment