ھفتہ, 23 نومبر 2024


فریال تالپور کا منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیپلزپارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیارکیا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آرمیں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں، چالان میں فریال تالپور کا کردار واضح نہیں اور الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ انہوں نے کسی سے کمیشن لیا ہو یا کوئی بدعنوانی کی ہو، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرکے کارروائی جاری کی جائے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment