پیر, 06 مئی 2024


نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔

زرائع کے مطابق کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا طویل علالت  کے باعث لندن کے اسپتال میں انتقال ہوگیا جس کے بعد شریف خاندان کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف، مریم نواز اورمحمد صفدر کو پیرول پر 5 دن کے لیے رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں قید  نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کردیا ہے تاہم صوبائی کابینہ کی اجازت سے اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے جب کہ سفر کا دورانیہ اس مدت میں شامل نہیں ہوگا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو سخت حفاظتی انتظامات میں اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اورحسین نواز بھی نیب ریفرنس میں مطلوب ہیں اس لیے اگر وہ والدہ کی میت کے ہمراہ  وطن واپس آتے ہیں تو اس حوالے سے بھی  مختلف قانونی آپشنز پرغور کیا جارہا ہے۔

نیب مقدمے میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو پاکستان واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی کے لیے حسن اور حسین نواز کو حفاظتی ضمانت لینا ضروری ہوگی۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment