جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور  ملک وخطے میں امن کے قیام کیلئے اپنے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اندرونی وبیرونی چیلنجوں کو اجاگر کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اورانتہاپسندی کے جنگ لڑرہی ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں استحکام کے لئے فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں اورپاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے اور پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment