ھفتہ, 23 نومبر 2024


خون خرابے سے بچنے کیلئے خوشامدانہ پالیسی ٹھیک نہیں،شیریں مزاری

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے خون خرابے سے بچنے کےلئے ریاست کی خوشامدانہ پالیسی،غیرریاستی عناصر کےلئے خطرناک پیغام ہے۔ اس سے جمہوری انداز میں پرامن احتجاج کے بنیادی نظریے کو نقصان پہنچے گا۔سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ریاست کو آئین اور قانون کی حکمرانی نافذ کرنا ہوگی اور ریاستی اداروں کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حالات کے باوجود انہیں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ وہ نہ صرف موجودہ حالات بلکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون و آئین کی حکمرانی ، ریاستی اداروں کے دفاع اور آئین میں دیے گئے حقوق کے تحفظ کےلئے اپنے عزم کا اظہار کریں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment