اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بچپن میں لال حویلی میں کتابیں بیچتا تھا اورچائلد لیبرکا شکار رہا۔
میڈٰیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ آپ کا پیشہ مسیحاوں اورپیغمبروں کا ہے، اللہ کے رسول بھی لوگوں کی خدمت اورزخموں کا مداوا کرتے تھے، آپ جہاں بھی جائیں آپ کو ملک کانام روشن کرنا ہے اورپاکستان کا سفیربننا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں بچپن میں چائلد لیبرکا شکاررہا، بچپن میں لال حویلی میں کتابیں بیچتا تھا، جیل میں پڑھاتا رہا اور میں واحد بچہ تھا جس نے گریجویشن اورماسٹرجیل میں کیا جب کہ سیاست میں آکرآٹھویں مرتبہ وفاقی وزیربنا ہوں۔