جی پی او راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعیدکاکہنا تھاکہ ہم پوسٹل سروسزکی نجکاری نہیں کریں گے
پوسٹل سروسزکا محکمہ سالانہ 12 ارب خسارے میں ہے، لیکن 3 مہینے میں ایسے اقدامات کریں گے کہ ایک سال میں محکمہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔
مراد سعید کا کہناتھاکہ پوسٹل سروسزمیں ای کامرس، موبائل منی آرڈرسمیت دیگرٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں اس کیلیے ہم ادارے کو کمرشل لائز نہیں کریں گے
بلکہ اپنے پرانے لوگوں کوہی ٹریننگ دیں گے، ان کا کہنا تھاکہ اس وزارت کو سنبھالتے ہی چارگاڑیاں آفرکی جاتی ہیں لیکن میں اپنے دفتر میں پانی بھی اپنا استعمال کرتا ہوں۔
مراد سعید کاکہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لے کرآرہے ہیں تاکہ پاکستانیوں کا اعتماد اس ادارے کی کارکردگی پر بحال ہو سکے، ہم اپنے ملازمین کو سزا و جزا کے عمل سے گزاریں گے، جو اچھا کام کرے گا اس کوانعام بھی دیں گے۔