اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےتعلیمی اداروں کی بندش کےفیصلے کودرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی دوسری لہرکی شدت دیکھتے ہوئے اندازہ ہورہاہے کہ تعلیمی اداروں کوبند رکھنےکافیصلہ درست تھا.
انہوں نے اپنےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہےکہ موجودہ سطح پر کہ جب کورونا وائرس کےباعث اموات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہےتو مجھے احساس ہورہا ہے کہ ہم نےصحیح وقت پر تعلیمی ادارےبند رکھنےکافیصلہ کیا.
انہوں نےکہاکہ طلبہ کویقین دلایاجائےکہ حالات بہتر ہونگے تو تعلیمی ادارےکھول دیئےجائیں گے
انہوں نے اپنےپیغام میں مزید کہاکہ میں طلبہ کےتعلیم کےحوالےسےفکرمند ہوں.