ھفتہ, 23 نومبر 2024


پی ٹی ایم کے دو ارکانِ اسمبلی کے نام ای سی ایل سے خارج کرنےکی ہدایت

پی ٹی ایم کے دو ارکانِ اسمبلی کے نام ای سی ایل سے خارج کرنےکی ہدایت اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے، کابینہ نے اجلاس کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے جب کہ ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگوں کو ای سی ایل کے ساتھ واچ لسٹ اور بلیک لسٹ پر بھی ڈالا جا رہا ہے، حمزہ شہباز، محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت اسمبلی کے ممبران کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے۔ کمیٹی کی رکن عائشہ فاروق نے کہا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، یہ دہرا معیار کیوں رکھا گیا ہے، حمزہ شہباز پر کوئی نیب کیس نہیں اس کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یہ تو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment