اتوار, 24 نومبر 2024


بے گھروں کومکان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نواز شریف

ایمز ٹی وی ﴿اسلام آباد﴾ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کم آمدنی والے خاندانوں کیلیے سستے رہائشی یونٹس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

 

چیئرمین ہانس ویلمسن کی قیادت میں ایس پی ٹیک (پی وی ٹی) لمیٹڈ کے ایک وفد نے ہفتے کو  وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو ملک میں کم لاگت کے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر انسان کی سب سے اولین ضرورت ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو تعلیم، روزگار، صحت، ٹرانسپورٹیشن سہولتوں کی طرح بے گھر لوگوں کو رہائشی یونٹس کی فراہمی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا کہ ملک میں30 لاکھ ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شہری علاقوں میں ہائوسنگ کی قلت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment