جمعہ, 22 نومبر 2024


نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ جاری

 

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی، اپیلوں کی سماعت سے پہلے سزا معطلی کی درخواست نہیں سنی جاسکتی، موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment