آمدن سے زائد اثاثے،نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج دوپہر طلب کر لیا ہے ،حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکوآج دوپہر نیب آفس میں طلب کر لیا ہے،اپوزیشن لیڈر سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی ،نیب کی 3 رکنی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کر ے گی۔